Sunday, December 22, 2024
ہومٹاپ سٹوریماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔
ماہ رنگ بلوچ نے آئندہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔