Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت پیش ہوتے رہے، ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوئے عدالت ان پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کرتی، مگر عدالت نے ایسا نہیں کیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں، جج کے پاس لامحدود اختیارات ہیں، تمام عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔