لاہور(نیوزڈیسک)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شیخ روحیل اصغر کو طلب کر لیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے جاتی امرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے۔ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان گلے شکوے دور کروانے میں خواجہ سعد رفیق کا کردار اہم رہا۔
نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا، پارٹی کیلئے سب کی قربانی ہے، سب کو موقع دیں گے۔
شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ان سے ملاقات اچھی رہی، قائد نواز شریف جو فیصلہ کرینگے، قبول ہو گا۔
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کرادیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔