Tuesday, March 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزاعظم سواتی کے کاغذات مستردکرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن اور کیپٹن صفدر کونوٹس جاری

اعظم سواتی کے کاغذات مستردکرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن اور کیپٹن صفدر کونوٹس جاری

پشاور(سب نیوز)پشاورہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور اعتراض کنندہ کیپٹن محمد صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر وقار علی خان نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار کے کاغذات اس بنا پر مسترد کیا گیا ہے کہ یہ ایف آئی اے کے ایک کیس میں اشتہاری ہے۔

وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کا جو کیس ہے یہ 2022 کا کیس ہے۔جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایف آئی سے کیس کا رکارڈ بھی طلب کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔