اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 3 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے، الیکشن کمیشن اپیل پر سماعت 2 جنوری 2024 کو ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔