Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینیو اے ای کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

یو اے ای کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

یو اے ای :متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرفہرست 25 امیر ترین خاندانوں میں ابوظہبی کا خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔

2023 میں متحدہ عرب امارات کا حکمران خاندان النہیان 305 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست رہا۔5 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر والٹن خاندان، تیسرے پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاوس ہرمیس کے مالکان ہیں۔

امریکی خاندان مارس چوتھے،قطر کا شاہی خاندان الثانی پانچویں،امریکی کوچ انڈسٹریز کے مالکان چھٹے،سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود ساتویں، بھارت کے ریلائنس انڈسٹریز کے مالکان امبانی خاندان آٹھویں،نویں پر فرانس کے لگژری فیشن ہاوس کے مالکان،دسویں پر کینیڈا کے میڈیا ہاوس تھامس رائٹر کے مالکان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امیر ترین خاندانوں میں امریکا کے 8، فرانس کے 4، جرمنی کے 3 جب کہ متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، بھارت، کینیڈا، سویٹزرلینڈ، بیلجیئم، انڈونیشیا، اٹلی اورہانک کانگ کا ایک ایک خاندان شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔