Sunday, February 23, 2025
ہومدنیا چین، زلزلے سے متاثرہ علاقے میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمت مستحکم ہے، رپورٹ

 چین، زلزلے سے متاثرہ علاقے میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمت مستحکم ہے، رپورٹ

بیجنگ(نیوزڈیسک)مغربی چین میں حالیہ دنوں آنے والے  زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں  ضروریات کو پورا کرنے کے لیے،سٹیٹ فوڈ اینڈ مٹیریل ریزرو ایڈمنسٹریشن نے ذخیرہ کیے گئے سامان  کی ہنگامی امداد ، تیز رفتار نقل و حمل، اور فراہمی نیز  قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے سمیت متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔

تازہ ترین مانیٹرنگ کے مطابق زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں اناج اور تیل کی سپلائی فی الحال تسلی بخش ہے اور مارکیٹ  میں قیمتیں مستحکم ہیں۔ جی شی شان کاؤنٹی میں اس وقت اناج اور تیل کی پروسیسنگ اور سپلائی کی 20 سے زائد دکانیں ہیں اور چاول، آٹا اور خوردنی تیل کے ذخائر منظم  ہیں۔

 سٹیٹ فوڈ اینڈ مٹیریل ریزرو ایڈمنسٹریشن نے اب تک،سنٹرل ڈیزاسٹر ریلیف میٹریلز  لان چو کے مرکزی گودام  سمیت  8  گوداموں کا انتظام کیا ہے۔  گانسو اور چنگھائی میں متاثرین کو عارضی  رہائش اور روزمرہ اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لیے سنٹرل ڈیزاسٹر ریلیف سے فوری طور پر 135,500  اشیا روانہ  کی گئیں۔  

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔