Thursday, November 14, 2024
ہومپاکستانپیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جی ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ کا اعلان

پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جی ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ کا اعلان

کراچی(سب نیوز)پیپلزپارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا، بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہوں گے۔عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13 سرکردہ رہنماوں پر مشتمل ہوگا۔پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہوں گے، اور صفدرعباسی پارلیمانی بورڈ کے سیکریٹری اور سردارعبد الرحیم سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سیدرخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، انتخابی نشان ستارے پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند درخواست دے سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔