Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینبھگوڑے اشتہاری عادل راجہ کی جائیداد قرقی کے بعد نیلامی کی درخواست دائر

بھگوڑے اشتہاری عادل راجہ کی جائیداد قرقی کے بعد نیلامی کی درخواست دائر

راولپنڈی(سب نیوز )بھگوڑے اشتہاری عادل راجہ کی جائیداد قرقی کے بعد نیلامی کی درخواست،عادل راجہ کی جائیداد راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ نمبر 848/22 قرقی کی گئی ۔مدعی مقدمہ نے عادل راجہ کی جائیداد نیلام کرنے کے لیے درخواست تھانہ نصیر آباد میں جمع کر ا دی ۔درخواست میں دس مرلہ رہائشی پلاٹ 5 مرلہ کمرشل پلاٹ اور ایک اپارٹمنٹ نیلام کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں ایک ویگو ڈالہ اور ایک ریوو ڈالہ بھی نیلام کرنے کی استدعاء کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔