اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے پیش ںظر ایف آئی اے نے انٹرپورل کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے خط لکھ دیا۔ شہزاد اکبر کے خلاف شہری نے مبینہ فراڈ کامقدمہ درج کرارکھا ہے۔ شہزاد اکبر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ سمیت 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں سابق مشیر احتساب کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ سول جج احمد شہزاد گوندل نے 2 دسمبر کو شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
ایف آئی اے نے شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔