Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستاننواز شریف ،چودھری شجاعت ملاقات خوش آئند،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت،مصطفیٰ ملک

نواز شریف ،چودھری شجاعت ملاقات خوش آئند،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت،مصطفیٰ ملک


اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد اور ملاقات خوش آئند ہے،اس ملاقات سے سیاسی منظر نامے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی،ملک کو اس سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے تمام سیاسی قوتیں ریاست کو بچانے کے لیے متحد ہوجائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی راہنماء کمانڈر کلیم اللہ سے ملاقات میں کیا ملاقات میں ممتاز قبائلی مشران حاجی عبدالقاہر خان ادوزئی، حاجی جان محمدماما،ماماحکمت اللہ نورزئی اور دیگر بھی موجود تھے،مصطفیٰ ملک نے گفتگو میں بتایا کہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے ,چاروں صوبوں میں ساتھیوں کی مشاورت سے فیصلے ہوں گے،انہوں نےبتایا کہ ن لیگی قیادت نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام فیصلے انکی مشاورت سے ہوں گے، مشکل وقت میں چوہدری شجاعت حسین نے جس طرح ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کو داو پر لگایا ن لیگی قیادت کی جانب سے اس پر انکا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا،مصطفیٰ ملک نے واضح کیا کہ کچھ عناصر نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے ابہام پھیلایا،مسلم لیگ(ن) اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے طے شدہ ہیں،اس سے زیادہ سیٹوں پر بات الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گی۔ن لیگی قیادت نے واضح کیا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی تمام خواہشات کا احترام کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔