سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے بھارت کے بیٹر شبمن گل کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائن لارا کا کہنا ہے کہ شبمن گل نئی نسل کے سب سے با صلاحیت کھلاڑی ہیں، شبمن میرا 400 اور 501 ناٹ آؤٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ شبمن گل میرے دونوں ریکارڈز توڑ سکتا ہے، آنے والے سالوں میں شبمن گل کی حکمرانی ہو گی، میرا یقین ہے کہ وہ میرے بڑے ریکارڈز توڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شبمن گل شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں، ان کے چارج کرنے کا انداز ناقابل یقین ہے۔
واضح رہے کہ شبمن گل بھارت کے تینوں فارمیٹ میں سنچریز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر ہیں، اس کے علاوہ شبمن ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر ہیں۔
خیال رہے کہ سابق کپتان برائن لارا نے ٹیسٹ میں ریکارڈ 401 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے ، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ 501 رنز ناٹ آؤٹ بھی بنائے تھے۔
آنیوالے سالوں میں شبمن گل کی حکمرانی ہوگی، برائن لارا کی بھارتی بیٹر سے متعلق بڑی پیشگوئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔