Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین کا این اے 46 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین کا این اے 46 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب شاہین نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد کو ٹکٹس دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے لیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے، ٹکٹ ہولڈر کے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہو جائے گا۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلاء میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔