Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ تریناسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 63 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 63 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی تاریخی بلندی حاصل کی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس منگل کو کاروباری دن میں پہلی بار 63 ہزار ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا لیکن انڈیکس کاروباری دن میں وقفے وقفے سے منفی بھی ہوتا رہا۔

دوپہرکو قریب 2 بجے انڈیکس نے 277 پوائنٹس کمی سے کاروباری دن کی کم ترین سطح 62 ہزار 215 بنائی اور پھر کاروبارکے اختتام تک مسلسل اضافے سے 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا۔ 100انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 بھی بنائی۔بازار میں آج 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 93 ارب روپے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔