Thursday, December 12, 2024
ہومتازہ ترینافسران کی گرفتاری سے قبل اجازت ،اینٹی کرپشن کے اختیارات کم

افسران کی گرفتاری سے قبل اجازت ،اینٹی کرپشن کے اختیارات کم

نگران پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دیے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اینٹی کرپشن کو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق اعلی سرکاری افسر کے خلاف مقدمات کے لیے 3 رکنی کمیٹی فیصلہ کریگی۔ سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کے لیے بھی متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے اجازت لی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔