اسلام آباد (کاشف رفیق )سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کا بڑا سرپرائز،سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، چوہدری سرور اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں باضابطہ اعلان کریں گے۔ چوہدری سرور کی جانب سے گلاسکو میں بھرپور پریس کانفرنس کی جائے گی ۔پریس کانفرنس میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔