Wednesday, December 18, 2024
ہوماسلام آبادامام کعبہ کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نیو کیمپس کا دورہ

امام کعبہ کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نیو کیمپس کا دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)امام کعبہ و سعودی عرب کی شاہی عدالتوں کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نیو کیمپس کا دورہ کیا۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے انہیں مرد اور خواتین کیمپس، فیکلٹیز اور سہولیات کے بارے میں بتایا۔امام کعبہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسجد کے لیے مختص جگہ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ مسجد تقریبا 32 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ امام کعبہ کو بتایا گیا کہ مسجد کے اندرونی ہال میں کافی گنجائش ہوگی جہاں 4000 مرد اور 2000 خواتین نماز ادا کریں گی جبکہ صحن میں بھی 6000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ایک لائبریری اور ایک میوزیم ہوگا جبکہ مسجد میں کانفرنسوں کے لیے محمد بن سلمان آڈیٹوریم بھی ہوگا۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ خادمین حرمین الشریفین کی طرف سے مسجد کا یہ تحفہ جامعہ کے بین الاقوامی قد کو مزید بلند کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں یونیورسٹی انتظامیہ کی مثالی مہمان نوازی پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ریکٹر اور صدر تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ یونیورسٹی نے شریعت اور قانون میں انسانی زندگی کا تحفظ کے موضوع پر ایک انتہائی تعمیری اور کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے میں جامعہ آیا۔امام کعبہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹی حقیقی معنوں میں مسلم دنیا کی خدمت کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔