Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر پارٹی میں شفاف انتخابات کیلئے میدان میں آگئے، اہم پیغام جاری

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر پارٹی میں شفاف انتخابات کیلئے میدان میں آگئے، اہم پیغام جاری

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر پارٹی میں شفاف انتخابات کیلئے میدان میں آگئے، کارکنوں کے نام پیغام جاری کر دیا ۔

اپنے پیغام میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ نظریاتی کارکن پارٹی میں شفاف انتخابات کیلئے آگے آئیں،کارکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے مطابق اگلے 20 دنوں میں شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوں، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو قومی الیکشن میں بلے کا نشان برقرار رہنا اور انتخابات میں حصہ لینا خطرے میں پڑ سکتا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کو پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں سے ملک گیر رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پارٹی کو دوبارہ ہائی جیک ہونے سے بچانے کیلئے فورا متحرک ہوں، مشاورت سے بے داغ اور نظریاتی پارٹی ارکان پر مشتمل مرکزی اور صوبائی پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فوری اعلان کرایا جائے،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پارٹی انتخابات کا شفاف اور آئینی طریقہ کار کا فورا اعلان کرے، قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر ووٹرز لسٹیں جاری کرائی جائے، ووٹرز کی شفاف تصدیق، پولنگ کی تاریخ اور طریقہ کار کا بلا تاخیر اعلان ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کارکنوں کی نگرانی میں شفاف انٹرا پارٹی الیکشن سے جماعت ادارہ بن سکتی ہے، شخصی مفادات میں فیصلے نہ ہوتے تو پارٹی کو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتے، پارٹی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار ناقص اور کرپٹ قیادت ہے، ایسے لوگ جماعت پر قابض تھے جنہوں نے حوس اقتدار میں سب کچھ داو پر لگا دیا، دولت اور اقتدار کیلئے پارٹی ورکرز کو فساد، انتشار اور شخصی مفادات کی بھٹی میں ایندھن کے طور پر استعمال کیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔