شہریوں نے اسلام آباد میں پراپرٹی، پانی اور صفائی کے بلوں میں 200فیصد ٹیکس کی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے، میاں اسلم
جماعت اسلامی ایم سی آئی کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام کو لے کر چوکوں، چوراہوں پر احتجاج بھی کر ے گی، پریس کانفرنس
اسلام آباد میں پراپرٹی، پانی اور صفائی کے بلوں میں 200فیصد اضا فے کی تجاویز کے خلاف جماعت اسلامی کے رہنماں کی پر یس کانفر نس
اسلام آباد(سب نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی، پانی اور صفائی کے بلوں میں 200فیصد ٹیکس کی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جماعت اسلامی ایم سی آئی کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام کو لے کر چوکوں، چوراہوں پر احتجاج بھی کر ے گی اور اس غیر آئینی اور غیر قانونی تجاویز کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر ے گی،انھوں نے کہاعوام پر کسی بھی قسم کا ٹیکس عوام کی منتخب نمائندے عوام کی مشاورت سے ہی لگا سکتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ز اور بیورو کر یٹس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بند کمروں میں فیصلہ کر کے عوام پر ٹیکس لگائیں، اس حوالے سے 27,28نو مبر کی ڈرامہ سماعت کو بھی منسوخ کیا جا ئے،شہری پہلے ہی ہر چیز پر اپنی بساط سے بڑھ کر ٹیکس ادا کر رہے ہیں، ملک میں پہلے ہی مایوسی کی کیفیت پھیل چکی ہے، ہزاروں نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں، ایم سی آئی ظالم نہ بنے اور اسلام آباد کے شہریوں کو جینے دے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر ملک عبد العزیز، میاں محمد رمضان اور عامر بلو چ بھی مو جو د تھے۔ میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کے شہری ہر طر ح کی بنیادی انسانی سہولتوں سے محروم ہیں، شہریوں کے گھروں میں ہفتوں بعد چند گھنٹوں کے لیے پانی آتا ہے،پورا شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے،دیہی اور شہری تمام علاقے تفعن کا شکار ہیں، دیہی اور شہری علاقوں میں عوام کے چھوٹے چھوٹے گھروں پر200فیصد پراپرٹی ٹیکس لگا یا جا رہاہے، جسے اسلام آباد کی عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کر ے گی، انھوں نے کہا ایم سی آئی کے اس غیر آئینی، غیر قانونی اور ظالمانہ فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سمیت 46انڈسٹریز متاثر ہوں گی جماعت اسلامی ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹرز کو آنکھیں بند کر کے یہ کام نہیں کر نے دے گی۔ نصر الہ رند ھاوا نے کہا ایم سی آئی کی ان تجاویز سے اسلام آباد کے شہر اور دیہات میں بسنے والا ہر شہری متا ثر ہوگا، دو سے ڈھائی مر لے کے مکان پرچالیس ہزار روپیہ ٹیکس لگ جا ئے گا، جو کہ آئین، قانو ن اور انصاف کے منافی اقدام ہو گا، اسلام آباد کے شہری اس ٹیکس کسی صورت نہیں لگنے دیں گے اور نہ ہی ادا کر یں گے،انھوں نے کہا منتخب عوامی اسمبلی کے قیام کے بغیر کوئی ایڈمنسٹریٹر اور بیوروکریٹ اس قسم کو کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتا، اس قسم کے ٹیکس لگا نے کا اختیار بلدیاتی نمائندوں کی منتخب اسمبلی کو ہے، اگرایم سی آئی اس قسم کا کو ئی فیصلہ کرنا چاہتی ہے تو وہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروائے، نصراللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی بلدیاتی اور غیر قانونی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف 2019سے عدالتوں میں مو جو د ہے، ہم عوامی حقوق کی جنگ ہر محاز پر لڑیں گے۔
جماعت اسلامی کاایم سی آئی ٹیکسز میں اضافے کو چیلنج کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔