Wednesday, January 8, 2025
ہومدنیاغزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید

غزہ : فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کیعلاقے شیخ رضوان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خالد ابو ہلال شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کی 58 فیصد سے زائد (لگ بھگ 2 لاکھ 76 ہزار) رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔اسی طرح اسرائیل کی جانب سے 60 سے زائد ایمبولینسز پر حملے کیے گئے جن میں سے 55 ایمبولینسز تباہ ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کا بتانا ہیکہ الشفا اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک نومولودوں سمیت 40 مریض شہید ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔