Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانعمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع

اسلام آباد(سب نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کر رہے ہیں، اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کو کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی چیرمین کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

سائفر کیس کی سماعت کے لئے شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی اڈیالہ جیل ٓپہنچ گئی ہیں اور سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزرات خارجہ کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے تھے، عمران خان اور شاہ محمود کے وکلاء نے سرکاری گواہان پر جرح مکمل کی تھی۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید 3 گواہان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔