Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینن لیگ کے منشور کی تیاری، سینیٹر عرفان صدیقی کا تجاویز کیلئے نیشنل پریس کلب کا دورہ

ن لیگ کے منشور کی تیاری، سینیٹر عرفان صدیقی کا تجاویز کیلئے نیشنل پریس کلب کا دورہ

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے منشور کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت اور تجاویز کے لیے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ منشور کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، منشور کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس جمعہ کو ہو گا، ایسا منشور بنائیں گے جو جذباتی نعروں، خیالی دعوں پر مبنی نہ ہو۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسا منشور ہو گا جو قابل عمل اہداف کے حصول کی دستاویز بنے، مسلم لیگ (ن) آزاد اور ذمہ دار صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کو جمہوریت کا بنیادی تقاضا سمجھتے ہیں، ان تمام پہلوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی میڈیا پالیسی وضع کریں گے، انہوں نے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کی اور تجاویز حاصل کیں۔ افضل بٹ نے سینیٹر عرفان صدیقی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے باضابطہ رابطہ کر کے ہماری رائے لینے کی کوشش کی، یہ کام خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔