Sunday, June 8, 2025
spot_img
ہومپاکستانعبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا،نوابزادہ خالد مگسی نئے صدر منتخب

عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا،نوابزادہ خالد مگسی نئے صدر منتخب

کوئٹہ (سب نیوز) سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی صدارت سے ہٹادیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔نوابزادہ خالد مگسی بلوچستان عوامی پارٹی کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

پارٹی صدارت کے لیے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغا نے کاغذات جمع کرائے۔ عبدالکریم آغا کی جانب سے کاغذات واپس لینے پر نوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔