Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا ؟

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

اسلام آبادمیں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود اور چند مقامات پرگرج چمک بارش کا امکان ہے۔

منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، لاہور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہے گی، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔