Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی کو قانون کے تحت انتخابی مہم چلانے اور جلسوں کی اجازت ہے، پشاور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کو قانون کے تحت انتخابی مہم چلانے اور جلسوں کی اجازت ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم اور جلسوں کی اجازت دینیسے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں لیکن ان کو مہم کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ان کی پارٹی کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کیلئے درخواستیں دی لیکن ان کو مسترد کیا گیا۔

فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایااور کہاکہ پی ٹی آئی پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے، خیبرپختونخوا سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2020 کے سیکشن 14 کے مطابق جلسے اور کنونشن منعقد کرنے کیلئے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔تحریری فیصلے کے متن کے مطابق درخواست گزار نیکہا کہ کئی بار انتظامیہ کو درخواستیں دینے کے باوجود پی ٹی آئی پر الیکشن مہم پر پابندی لگائی گئی ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ پی ٹی آئی کو قانون کے تحت جلسوں کی اجازت ہے اور اپنا قانونی حق استعمال کرکے انتخابی مہم چلا سکتی ہے، کسی ایک سیاسی جماعت کو اس کے حق سے دور نہیں کیا جا سکتا، نگران حکومت شفاف الیکشن کی انعقاد کیلئے اقدامات اٹھائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ بھی اپنی قانونی ڈیوٹی انجام دینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔