Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینسکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف مہم شروع ہوگئی

سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف مہم شروع ہوگئی

اسلام آباد:سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی نئی لہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف مہم شروع ہوگئی۔3 نومبر کو پسنی میں فورسز کے قافلے پر حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے جبکہ کچھ گھنٹے قبل میانوالی ائیربیس پر دہشتگردوں نے ناکام حملہ کیا اور فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔مگر دہشتگردوں کے فورسز پر حملوں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پوسٹوں کا سیلاب امڈ آیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے جڑے ایکس اکانٹس نے میانوالی حملے سے پہلے ہی اشارہ دیا کچھ بڑا ہونے والا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیشگی آنے والی پوسٹس اشارہ کرتی ہیں دہشتگردوں اور “را” کا گٹھ جوڑ ہے۔

میانوالی ائیر بیس حملے کی ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ پاک فضائیہ کا بہت نقصان ہوا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی سے جڑے اکانٹس پر کہا گیا پاکستان کے نقصان پر خوشیاں منائی جائیں جبکہ ایک سیاسی جماعت سے جڑے ٹرولز نے بھی شہدا کی بے حرمتی میں ہندوستانی پروپیگنڈا کا ساتھ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔