Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور:سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا ہے۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے جلسوں کی پے در پے کامیابیوں نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستانی پارٹی نے منفرد اور قابل عمل منشور پیش کیا ہے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے یہ بھی کہا کہ فوج کے بہادر سپوتوں نے میانوالی ایئربیس پر حملہ ناکام بنایا، پوری قوم اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔