مسلم لیگی خواتین پر فخر،ونگ کو مزید مضبوط بنائیں گے،چودھری سرور،شافع حسین
مسلم لیگی خواتین ملکی ترقی کے لیے پرعزم،آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گی،فرخ خان
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے انہیں آگے بڑھنے کے لیے بھرپور مواقع دینے چائیں،مسلم لیگی خواتین نے ہمیشہ ملک،قوم اور پارٹی کے لیے قربانیاں دیں انکا جذبہ قابل قدر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور سابق ایم این اے مسز فرخ خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے حوالے سے تین اہم کام ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پہلا کام تعلیم، دوسرا سکلز ڈویلپمنٹ اور تیسرا خواتین کی مین سٹریمنگ ہے،مسلم لیگی خواتین کو چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مسز فرخ نے کہا کہ مسلم لیگی خواتین ملکی ترقی کے لیے پرعزم،آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔اس سے قبل مسلم لیگ ہاوس لاہور پہنچنے پر خواتین نے مسز فرخ خان کا برتپاک استقبال کیا،ان پر پھولوں کی ہتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار پہنائے، انہوں نے خواتین سے تفصیلی ملاقات کی ،ملاقات میں مسلم لیگ پنجاب کےصدر چودھری محمد سرور،جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک،یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کامران عثمانی،جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز،شازیہ چاندسیدہ ثمرین تاج ،سعیدہ عزیز،انیلا افتخار،انیلا چوہدری سمیت دیگر خواتین راہنمابھی موجود تھیں۔فرخ خان کا کہنا تھا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ہر لحاظ سے اپنی ایک اہم حیثیت رکھتی ہیں لہٰذا جب تک ہم اپنی خواتین کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تب تک ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔وہ دن دور نہیں جب ہم سب مل کر ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہم،بھرپور مواقع دینے چاہئیں،چودھری شجاعت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔