اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے 18 اور 16 اکتوبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کی،
صدر مملکت نے سپاہی عبد الحمید ، لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر ،لانس نائیک وارث خان اور سپاہی ساجد عظیم کو بھی ورثاء کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں خراج عقیدت پیش کیا اورشہداء کی وطن کیلئے خدمات ، جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔
صدر مملکت نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی ، شہداء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
صدر مملکت کاپاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔