Wednesday, February 5, 2025
ہومکھیلمعین خان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے 2 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنےکا مطالبہ کردیا

معین خان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے 2 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنےکا مطالبہ کردیا

دورہ آسٹریلیا کے دوران صائم ایوب اور شان مسعود کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، سابق کرکٹر
لاہور(آئی پی ایس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب اور شان مسعود کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ صائم کیرئیر کی شاندار فارم میں ہیں جبکہ شان نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت زیادہ رنز بنائے ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ میں مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ایونٹ سفر تقریباً ختم ہوچکا ہے، پاکستان کو اگلے تین میچز میں بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کا مقابلہ کرنا ہے۔اگر پاکستانی ٹیم تینوں میچز میں کامیابی سمیٹی ہے تو اسے اگر مگر کی صورتحال کا سامنا ہوگا۔قومی ٹیم کو گزشتہ میچ میں ناقص امپائرنگ کی وجہ سے جنوبی افریقا کے ہاتھوں چنائی میں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔