Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزخواجہ برادران پیراگون کیس میں بے گناہ قرار

خواجہ برادران پیراگون کیس میں بے گناہ قرار

لاہور (نیوزڈیسک) خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ، نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں بے گناہ قرار دے دیا ، احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا ہے۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظوری ہو چکی ہے ، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی ہے۔
نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو خواجہ برادران کیخلاف کیس مزید چلانے کی ضرورت نہیں ہے، ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر شکایات کا ازالہ کرے،استدعا ہے کہ
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی شکایات کا فیصلہ کرے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں 8 متاثرین رہ گئے ہیں باقی سب کو پلاٹ مل چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔