Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی تبدیلی پر غور شروع، ڈاکٹر کاظم نیاز دوڑ میں سب سے آگے

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی تبدیلی پر غور شروع، ڈاکٹر کاظم نیاز دوڑ میں سب سے آگے

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے متبادل پرنسپل سیکرٹری کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر توقیر شاہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بطور پرنسپل سیکرٹری کام کر چکے ہیں ،
ڈاکٹر توقیر شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع دسمبر 2023 تک کی گئی تھی جبکہ ڈاکٹر توقیر شاہ کو ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کی رئٹائرمنٹ سے قبل نئے پرنسپل سیکرٹری کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز دوڑ میں سب سے آگے تصور کیے جا رہے ہیں جبکہ شہزاد بنگش اور امداد بوسال بھی پرنسپل سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں ایک پٹیشن بھی زیر سماعت ہے جس میں فواد حسن فواد ، احد چیمہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو ہٹانے کی استدعا بھی کی گئی ہے ،، درج بالا پٹیشن پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ بھی محفوظ کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔