آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف شاندار اینگز کھیلی ۔محمد رضوان نے اپنی اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر(ایکس) میں کہنا تھا کہ یہ جیت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے۔
محمد رضوان نے لکھا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پرخوشی ہوئی،پوری ٹیم کے ساتھ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے میچ آسان بنادیا۔
محمد رضوان نے حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے بھرپورسپورٹ کیا اوربہترین مہمان نوازی کی۔
محمد رضوان نے اپنی اننگزمظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔