تہران (نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں، ٹی وی پر خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں تاہم اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابل تلافی شکست ہے۔ حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے جس کی تلافی اتنی آسان نہیں۔ سپریم لیڈر نے اسرائیل کو ہی اس کی اپنی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے اسرائیلی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ حماس کے اس حملے کے پیچھے ایران موجود ہے تاہم امریکی حکام نے فوری طور پر ایران کے ملوث ہونے کے کوئی انٹیلی جنس شواہد پیش نہیں کیے۔
حملہ کرنیوالے مجاہدین کے ہاتھ چومتے ہیں ، اسرائیلی حماقت کا منہ توڑ جواب دینگے ، ایران
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔