Saturday, February 15, 2025
ہومکھیلپاکستان کیلئے شاہین شاہ ، بابر اعظم سے زیادہ اہم ہیں،کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے

پاکستان کیلئے شاہین شاہ ، بابر اعظم سے زیادہ اہم ہیں،کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے

احمد آباد (سب نیوز)بھارت کے مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے کپتان بابر اعظم سے زیادہ اہم قرار دے دیا۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک طرح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر شاہین ایشیا کپ میں شروعات کے 10اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے کہ پھر کیا ہوتا، اگر پاکستان کو پاور پلے میں وکٹیں نہ ملیں تو ان کی بولنگ سائیڈ مختلف ہو جاتی ہے، پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی ایک بہت بڑا خلا ہے۔
ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟۔
بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹر فخر زمان میں اگر چہ کچھ مسئلہ ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین اوپننگ کمبینشن ہے، امام الحق نے دیر سے ہی سہی لیکن اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن جب ان کے پاس عبد اللہ شفیق جیسا کرکٹر موجود ہے تو وہ اسے کیوں نہیں کھلاتے؟ اگر مستقل طور پر عبداللہ شفیق اور امام الحق کو اوپننگ دی جائے تو بابر اعظم ایک مختلف کرکٹر بن کر سامنے آتے ہیں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔