Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزچوہدری پرویز الٰہی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کی درخواست 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کرلی گئی، جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی حراست غیر قانونی قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر کرلی گئی ہے۔درخواست پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست پر سماعت جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 6 اکتوبر کو کرے گا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔