اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی گرفتاری پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کیخلاف توہین عدالت کیس 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر،ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف بھی کیس کی سماعت 24 اکتوبر کو ہو گی۔
جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامے میں قرار دیا گیا کہ توہین عدالت کیس ٹرائل کی مزید کارروائی 24 اکتوبر کو ہو گی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلاء نے وکالت نامے جمع کرائے۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو سماعت کے دوران توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے غیر مشروط معافی مانگی،تاہم عدالت نے معافی مسترد کر دی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر اظہارِ برہمی کیا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے مکالمے میں کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں،کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں۔ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے۔
آپ اپنے کاموں کیلئے کالز پر توجہ کرتے ہوں گے،آپکا اس کنڈکٹ کے ساتھ معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں،آپ کا جو قانونی دفاع ہے اس پر توجہ مرکوز کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں