اسلام آباد(سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت نے دھوکہ دہی اور فراڈ کیس میں پیپلزپارٹی رہنما اور حلقہ این اے57 سےقومی اسمبلی کے امیدوارآصف شفیق ستی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور حلقہ این اے 57سے قومی اسمبلی کے امیدوار آصف شفیق ستی کی ضمانت منسوخ کردی۔اسلام آباد کی عدالت نے دھوکہ دہی اور فراڈ کیس میں آصف شفیق ستی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
آصف شفیق ستی کے خلاف تھانہ کھنہ پل میں کروڑوں روپے کے لین دین کے عوض مقدمہ درج تھا۔جج فرخ فرید بلوچ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء کو فوری گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔