Friday, January 31, 2025
ہومبریکنگ نیوزشیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
آئی جی اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ جو اہلکار ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
عدالت نے کہا بادی النظر میں اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ۔ آئی جی اسلام آباد اس حوالے سے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ، اگر ان کے ایکشن سے عدالت مطمئن نا ہوئی تو کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔