Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزڈالر سمگلروں کے خلاف آپریشن،افغانی سمگلر بُری طرح پھنس گئے

ڈالر سمگلروں کے خلاف آپریشن،افغانی سمگلر بُری طرح پھنس گئے

اسلام آباد(سب نیوز)بڑے بڑے سمگلر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ، افغانی سمگلر پاکستان میں بری طرح پھنس گئے ،اربوں روپے ضبط ہونے کا خدشہ ،پاکستان میں سمگلروں کے خلاف آپریشن کامیاب جاری ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے منڈیوں میں جنوں نے ڈھیری ڈال دیے ،آج افغانستان میں ڈالرز کے بیوپاری دیوالیہ ہوگئے کیونکہ پاکستان سے ڈالرز کی سمگلنگ مکمل بند ہوگئی ہےجبکہ بارڈر پر انٹلیجنس اداروں نے مکمل کنٹرول کیا ہوا ہے۔ اور کسی بھی صورت ڈالر کی سمگلنگ ممکن نہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہی ڈالرز پاکستان سے افغانستان سمگل ہوتے تھے ۔ اور وہاں سے بلیک مارکیٹنگ کے زریعے انٹرنیشنل مارکیٹ تک ان کی رسائی ہوتی تھی ،افغانی سمگلرز پاکستان میں مکمل انڈر گراونڈ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان میں موجود ان کے سہولت کار بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے پاس تمام کے لسٹیں موجود ہے جس میں کئی گرفتار اور کچھ فرار ہوگئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔