مظفرگڑھ(نیوزڈیسک)مظفر گڑھ کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پیش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ اینٹی کرپشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق ریکارڈ اور تفتیشی افسر ہائی کورٹ ملتان گئے ہیں۔
اس موقع پر اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ عظمیٰ خان پر جعل سازی سے زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ محکمۂ اینٹی کرپشن میں درج ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔