Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادسی ڈی اے بور ڈ میں 2ممبران کی تقرری،الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی،مراسلہ سب نیوز پر

سی ڈی اے بور ڈ میں 2ممبران کی تقرری،الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی،مراسلہ سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں 2افسران کی بطور ممبران تقرری کی منظوری دیدی۔جوائنٹ سیکرٹری وزات داخلہ کے نام لکھے گئے مراسلے میں گریڈ 19کے آفیسر محمد طارق سلامت کی بطور ممبر اسٹیٹ اور گریڈ 19کے ہی آفیسر ڈاکٹر محمد خالد کی بطور ممبر انجینئرنگ تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔طارق سلامت کی خدمات حکومت خیبر پختونخواہ سے جبکہ ڈاکٹر محمد خالد کی خدمات محکمہ ورکس حکومت پنجاب سے لے کر سی ڈی اے کے حوالے کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔