Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومدنیاچین کا شام کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

چین کا شام کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

ایشین گیمز کی افتتا حی تقر یب میں شر کت کے لئے شامی صدر کا خیر مقدم کر تے ہیں، چینی صدر
بیجنگ ()

چینی صدر شی جن پھنگ نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی جو 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے صدر بشار الاسدکی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کہ موجودہ ایشین گیمز میں شامی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نۓ کہا کہ شام چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے اور آج ہم مشترکہ طور پر چین شام اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کریں گے۔ صدر شی نے کہا کہ چین شام کے ساتھ مل کر باہمی حمایت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف کے مشترکہ تحفظ کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔