Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانخواتین کے خلاف جرائم ،فرخ خان نے سپیڈی کورٹس بنانے کا مطالبہ کردیا

خواتین کے خلاف جرائم ،فرخ خان نے سپیڈی کورٹس بنانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسابق رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے معاشرے میں خواتین کےخلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا فوری سدباب ضروری ہے ، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کےلئے سپیڈی کورٹس بنائی جانی چاہیئں ۔صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین مسز فر خ خان کی زیرصدارت مسلم لیگ ہائوس میں اہم اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری فوزیہ ،سینئر نائب صدر محمودہ کیانی ، نائب صدر نازلی شجاعت،نائب صدر کرن فاطمہ ، صدر جنوبی پنجاب انیلہ ایاز، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب عائشہ فاطمہ ، انفارمیشن سیکرٹری نصرت افشاں ، صدر فیڈرل کیپیٹل خواتین ونگ سیدہ فردوس، جنرل سیکرٹری فیڈرل کیٹل زینت کنیزسمیت دیگر خواتین نے شرکت کی ۔ فرخ خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اسی صورت ترقی کرتا ہے جہاں خواتین بلاخوف وخطر اپنا کردارادا کرتی ہیں،ہمارے ملک میں خواتین کے تحفظ کا بل لایا گیا تھا ،خواتین کو تھانے نہیں جانا پڑتا تھا گھر میں ہی ان کا بیان لیا اتا تھا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہیئں اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔