Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں

ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں

کولمبو:پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کہ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔سلمان علی آغا اور حارث رف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔