راولپنڈی: 190 ملین پانڈز سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پانڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا تھا۔