جدہ(خالدنواز چیمہ )کسی اتحادی جماعت کے ساتھ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی البتہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کسی اتحادی جماعت کے ساتھ الیکشن میں کسی بھی حلقہ سے کوئی الحاق نہیں کیا جائے گا البتہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ کچھ حلقوں پر الحاق کیا جا سکتا ہے اس بات کا اظہار سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ شب جدہ میں لک ھاس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
.پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن کے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگر آئین کے مطابق الیکشن دو تین ماہ کی تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی. الیکشن کمیشن کا کام صرف الیکشن کروانا نہیں بلکہ صاف اور شفاف الیکشن کروانہ انکی ذمہ داری ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں نواز شریف پاکستان آکر الیکشن کمپین کی سربراہی کریں گے اور چوتھی دفعہ لوگوں کے ووٹ سے پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے.پاکستان کی موجودہ معاشی بحران پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کا بے قابو جن عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے عمران خان کے دور حکومت سے پہلے نواز حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔
سی پیک، جی 20 میں عنقریب شمولیت، کراچی آپریشن، آپریشن ضرب عضب اور دیگر نواز حکومت کے کارنامے ہیں.تقریب کے اختتام پر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی پانچویں برسی پر دعا و فاتحہ کا بھی اہتمام ہوا. تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور،۔ رانا اشرف مھر عبدالخالق لک۔ نور محمد آرائیں زوہیب محمد ولید مسلم لیگ کے سینیئر رہنماں کارکنوںنیشرکتکی