Friday, November 8, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن،غیر قانونی قابضین سے قبضہ واگزار

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن،غیر قانونی قابضین سے قبضہ واگزار

اسلام آباد(سب نیوز ) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں منگل کے روز انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ کے پلاٹ نمبر M-1 کی زمین پر غیر قانونی قابضین سے قبضہ واگزار کروا لیا. واضح رہے مزکورہ پلاٹ پر قبضہ مافیا نے 3 سال سے ذائد عرصہ سے قبضہ کر رکھا تھا جس کو بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واگزار کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کئے جانے والے اس آپریشن کے نتیجے میں 33 کنال اراضی واگزار کروالی گئی ہے جس کی مالیت تقریبا 6 ارب روپے بنتی ہے. اس آپریشن میں ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ، متعلقہ شعبوں کے افسران، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔