Friday, November 8, 2024
ہوماسلام آبادنگران وزیراعظم بھی خاموش ؟ کیا الیکشن کمیشن کے احکامات کے ماننے سے انکاری ؟سی ڈی اے کا انوکھا بورڈ ،چیئرمین جونیئر،، ممبران سینئرتاحال عہدوں پر براجمان ، تفصیلات سب نیوز پر

نگران وزیراعظم بھی خاموش ؟ کیا الیکشن کمیشن کے احکامات کے ماننے سے انکاری ؟سی ڈی اے کا انوکھا بورڈ ،چیئرمین جونیئر،، ممبران سینئرتاحال عہدوں پر براجمان ، تفصیلات سب نیوز پر


اسلام اآباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ ستمبرکو مراسلہ لکھا گیا تھا کہ سی ڈی اے بورڈ ممبران کو تبدیل کیا جائے جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ،، جبکہ سی ڈی اے کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا انوکھا بورڈ ہے جس میں موجودہ بورڈ ممبران تو سینئرہیں جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ( ر) انوار الحق جونیئرہیں ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ بورڈ ممبران میں ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ 27 کامن کے ہیں جبکہ ممبر ایڈمن عامر عباس خان 29 کامن کے ہیں اور موجودہ ممبر فنانس سید مظہر حسین شاہ 31 کامن کے ہیں تاہم چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کا تعلق 34 کامن سے ہے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ بورڈ ممبران اپنی پوزیشن پر براجمان رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔