اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔
ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الہٰی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔